بھارت

ٹرین حادثے پر ابھیشیک نے مودی حکومت کو نشانہ بنایا

ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اڈیشہ میں ٹرین حادثہ کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔

کولکاتہ: ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اڈیشہ میں ٹرین حادثہ کو لے کر مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
ٹرین حادثہ، اے پی مہلوکین کے ورثا کو فی کس10لاکھ روپے ایگس گریشیا
اللہ، قطعی فیصلہ کرے گا: شیخ شاہجہاں

مسٹر ابھیشیک نے کہا کہ مودی حکومت وندے بھارت ٹرینوں اور نو تعمیر شدہ ریلوے اسٹیشنوں کو اپنی حصولیابی قرار دیتی ہے اور عوام کو گمراہ کرکے سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے جلد بازی میں پروجیکٹوں کا افتتاح کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی پیش رفت کے باوجود ایک طرف حکومت اپوزیشن لیڈروں، سپریم کورٹ کے ججوں، صحافیوں کی جاسوسی کرنے کے لیے پیگاسس جیسے سافٹ ویئر کا سہارا لیتی ہے، لیکن دوسری طرف ناخوشگوار واقعات کو روکنے کے لیے جی پی ایس اور اینٹی کولیشن ڈیوائسز کے نفاذ کو نظر انداز کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ غریب لوگوں کو ان کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے، چاہے وہ نوٹ بندی ہو، گڈز سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)، جلد بازی میں لاک ڈاؤن، زراعت کے سخت قوانین ہوں یا ناکافی ریلوے کے حفاظتی اقدامات۔

اس دل دہلا دینے والے ٹرین حادثے میں سو سے زیادہ لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اس کے لیے بڑی حد تک وزیر اعظم ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری دلی تعزیت ان خاندانوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اس حادثے میں اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور زور دے کر کہا کہ اگر وزیر ریلوے کا ضمیرزندہ ہے تو انہیں عہدے سے استعفی دے دینا چاہیے۔

ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں جمعہ کو ہوئے ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد ہفتہ کو بڑھ کر 207 ہو گئی۔ امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔

چیف سکریٹری پی کے جینا نے بتایا کہ زخمیوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے۔ انہوں نے خصوصی ریلیف کمشنر ستیہ ورت ساہو کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سے ٹوئٹر پر کہا، ’’ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

جائے حادثہ سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ اعدادوشمار 207 ہے۔ زخمیوں کی تعداد تقریباً 900 ہے۔

a3w
a3w