جرائم و حادثات

تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں سڑک حادثہ، تین نابالغ لڑکے ہلاک

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کوناپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نابالغ لڑکے ہلاک ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کوناپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین نابالغ لڑکے ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
چلتی اسکول بس کے اسٹیرنگ کا راڈ نکل گیا، طلبہ خوفزدہ
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

ذرائع کے مطابق بھیمارم منڈل مستقر کے رہنے والے 18سالہ محمد معین خان، راگوجی پیٹ کے رہنے والے 17سالہ جی ابھیشیک اور میڈپلی منڈل کے رہنے والے 15سالہ بی وی سندیش، ایک تقریب میں کیٹرنگ کا کام کرنے کے لئے ملیال منڈل گئے ہوئے تھے۔

واپسی کے دوران شام میں ان تینوں کی بائیکس کو ڈی سی ایم وین نے ٹکردید ی۔

اس وین مخالف سمت سے آرہی تھی۔

شدید طورپر زخمی افراد کو مقامی افراد نے علاج کے لئے جگتیال کے سرکاری اسپتال منتقل کیاجہاں علاج کے دوران معین خان اور ابھشیک کی موت ہوگئی۔

ورون کی حالت کے تشویشناک ہونے پر اس کو بہتر علاج کے لئے کریم نگر کے سرکاری اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس نے علاج کے دوران آخری سانس لی۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w