حیدرآباد

بی آر ایس امیدوار پارٹی چھوڑنے پر مجبور: پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے بی جے پی قائد کی جانب سے ان پر کریم نگر سے بھاگ جانے کے الزام پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حسن آباد میں جیت گئے کیونکہ وہاں کے عوام ان کی حمات والے ہیں۔

 حیدرآباد: ریاستی وزیر بی سی بہبود پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ بی آر یس کے امیدوار  پارٹی سے بھاگ رہے ہیں تاکہ لوک سبھا انتخابات میں حصہ  لینے سے بچا جا سکے۔ انہوں نے حسن آباد میں منعقدہ انتخابی تیاری کے اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

 انہوں نے کہا اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت نہ بنتی تو عوام  زندہ رہنے کے موقوف میں نہیں رہتے مگر اس کے بر عکس اپوزیشن جماعتیں جھوٹا پروپگنڈہ کر رہی ہیں کہ حکومت  ایک سال کے اندر گر جائے گی۔ انہوں نے انہیں چیلنج کیا کہ اگران میں ہمت ہے  تو کانگریس کو  چھو کر دکھائیں۔

 انہوں نے بی جے پی قائد کی جانب سے ان پر کریم نگر سے بھاگ جانے کے الزام پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ حسن آباد میں جیت گئے کیونکہ وہاں کے عوام ان کی حمات والے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا مودی نے گجرات چھوڑ کر وارانسی سے مقابلہ نہیں کیا تھا اور کامیاب  نہیں ہوئے؟ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ بے غیرت اب مرکز کو مکتوب تحریر کر رہے ہیں جو کل تک سرسلہ کے لئے مختص ٹیکسٹائل پارک کو  ورنگل جانے سے نہیں روک سکے تھے ۔