تلنگانہ

اردومیڈیم کے جملہ5698 ایس ایس سی طلبہ کامیاب

ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندراریڈی نے ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری کرتے ہوئے آج بتایا کہ انگلش میڈیم مدارس کے نتائج سب سے بہتررہے ہیں۔

حیدرآباد: ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتااندراریڈی نے ایس ایس سی امتحانات کے نتائج جاری کرتے ہوئے آج بتایا کہ انگلش میڈیم مدارس کے نتائج سب سے بہتررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تلگومیڈیم سے جملہ 98156 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جس میں 71237 طلبہ کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب 72.58 فیصدرہاجبکہ ریاست بھر سے اردومیڈیم کے 7758طلبہ شریک امتحان رہے جن میں 5698 طلبہ نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا فیصد 73.45 رہا۔

انہوں نے بتایاکہ انگلش میڈیم سے جملہ 3,78010طلبہ نے ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کی جس میں 3,78014 طلبہ نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 90.50 فیصد رہا جبکہ دیگر میڈیم کے 446 کے منجملہ 421 طلبہ کامیاب رہے۔ کامیابی کا فیصد94.39 فیصدرہا۔

a3w
a3w