حیدرآباد

گریٹر حیدر آباد میں بی آر ایس کو بڑا جھٹکا، سابق ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین کانگریس میں شامل

بابا فصیح الدین نے بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بابا فصیح الدین نے تلنگانہ کانگریس انچارج دیپا منشی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

حیدرآباد: گزشتہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اقتدار سے محروم ہونے والی بی آر ایس پارٹی کو جھٹکے پے جھٹکے لگتے جارہے ہیں۔ بی آر ایس کے کئی لیڈرس ایک ایک کر کے کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اب بورا بنڈہ کے بی آر ایس کارپوریٹر و سابق ڈپٹی میئر (جی ایچ ایم سی) بابا فصیح الدین نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

مقامی لیڈروں سے لے کر ریاستی سطح کے لیڈروں تک، پارٹی کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہنے سے بی آر ایس پریشان ہے چونکہ مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بی آر ایس پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں کنفیوژن شروع ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ایک اور اہم قائد نے بی آر ایس چھوڑ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

جی ایچ ایم سی کے سابق ڈپٹی میئر، بورابنڈہ کارپوریٹر بابا فصیح الدین نے قبل ازیں بی آر ایس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ بابا فصیح الدین نے تلنگانہ کانگریس انچارج دیپا منشی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس کے ساتھ ہی بی آر ایس پارٹی کو گریٹر حیدرآباد میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ بابا فصیح الدین کچھ عرصہ سے بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی آر کے طرز عمل سے ناخوش تھے۔