سوشیل میڈیا

خاتون نے زخمی تیندوے کو راکھی باندھ دی، تصویر وائرل

آدمی اور جنگلاتی حیات کے درمیان تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے، افسر نے ٹویٹ کیا: "کئی ادوار سے، ہندوستان میں انسان اور جانور غیر مشروط محبت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔"

حیدرآباد: لوگ ہمیشہ کہتے ہیں کہ انسانوں اور جنگلی حیات کا ایک مقدس رشتہ ہے، جو مادر فطرت سے تعلق کی بنا پیدا ہوتا ہے۔ اس بات کو سچ ثابت کرتے ہوئے، ایک عورت نے بیمار تیندوے کو راکھی باندھی اور وہ تصویر اب انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے اور سوشیل میڈیا یوزرس اس کی تعریف کر رہے ہیں۔

انڈین فاریسٹ سرویس آفیسر سوسنتا نندا نے رکھشا بندھن کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی جس میں گلابی ساڑھی میں ملبوس ایک خاتون کو تیندوے کو راکھی باندھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آدمی اور جنگلاتی حیات کے درمیان تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے، افسر نے ٹویٹ کیا: "کئی ادوار سے، ہندوستان میں انسان اور جانور غیر مشروط محبت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیں۔”

وہ تصویر کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہتے ہیں، "راجستھان میں، ایک خاتون نے محکمہ جنگلات کے حوالے کرنے سے پہلے ایک بیمار تیندوے کو راکھی (محبت اور بھائی چارے کی علامت) باندھ کر جنگلی جانوروں سے اپنی بے پایاں محبت کا اظہار کیا۔”

نندا کے مطابق وہ تصویر خالص ہم آہنگی کا مظاہرہ ہے۔ اب وہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارمس پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے۔ تصویر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’’راکھی باندھنا علامتی ہے… پیار بہت خوبصورت ہے… جیسا کہ خاتون نے اپنے اقدام سے دکھایا… ہمارے جنگلات کی دیکھ بھال کرنے والے تمام عملے کے لیے زبردست تالیاں۔

ایک اور صارف نے افسر نندا کے نقطہ نظر سے اتفاق کرتے ہوئے لکھا، "ایسا ہی ہونا چاہیے۔ ہمیں جنگلات اور جنگلاتی حیات کے ساتھ رہنے کی ضرورت ہے۔ خدا نے ہر قسم کی زندگی بنائی ہے اور دنیا صرف انسانوں کے لیے نہیں ہے،‘‘