آندھراپردیش
اےپی: شراب کی دکانات بند کرنے کا مطالبہ۔ خواتین کا احتجاج
انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ بعض افراد شراب نوشی کے بعد حملے کر رہے ہیں اور رقم چھین کر لے جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: اے پی کے ستیہ سائی ضلع کے ہندو پورم میونسپل حدود میں واقع غیر قانونی شراب کی دکانات کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہویے خواتین نے احتجاج کیا۔
انہوں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ بعض افراد شراب نوشی کے بعد حملے کر رہے ہیں اور رقم چھین کر لے جا رہے ہیں۔
شکایت میں انہوں نے پولیس سے فوراً شراب کی دکانات کو بند کرنے کی درخواست کی۔