حیدرآباد

بی آر ایس کی 16نیوز چانلس کے خلاف شکایت

بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے 16 نیوز چانلس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں پارٹی صدر و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے

حیدرآباد : بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے 16 نیوز چانلس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے، جس میں پارٹی صدر و سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خلاف گمراہ کن خبریں پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے، ان خبروں کو نشر اور شائع کرنے کا مقصد کے سی آر کی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا.

متعلقہ خبریں
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
توہین آمیز ریمارکس پر کے سی آر کو نوٹس
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
کے ٹی آر کے بے مقصد انٹرویوز سے پارٹی کو شکست
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل

پارٹی نے کہا کہ یہ مین اسٹریم چیانلس کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نیوز چانلس نے کے سی آر کو دہلی ایکسائز پالیسی کیس سے جوڑنے والی متعدد رپورٹس نشر کی ہے۔

بنجارہ ہلز پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی آر ایس لیڈر اور سابق ایم پی بلکا سمن نے کہا کہ مین اسٹریم نیوزچانلس جیسے اے بی این آندھرا جیوتی، ای ٹی وی، این ٹی وی، وی 6 اور آئی نیوز اور کچھ ڈیجیٹل چانلس یہ بے بنیاد الزامات نشر کیے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کو دہلی شراب کیس میں ملوث کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کا نام اس کیس میں کہیں نہیں آیا جس کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ گزشتہ دو سالوں سے تحقیقات کر رہا ہے۔ مگر بعض میڈیا گھرانوں نے قانون کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا غلط حوالہ دیا، غلط بیانی کی اور من گھڑت باتیں کیں۔

انہوں نے ذمہ دارانہ صحافت کی اہمیت پر زور دیا اور غیر تصدیق شدہ اور من گھڑت معلومات پھیلانے والے ہا وزس کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

a3w
a3w