جرائم و حادثات

شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک آگ لگادی

شادی کے چند روز بعد شوہر اوربیوی کے درمیان جھگڑے ہونے لگے۔ چند ماہ قبل اسنیہا کے گھر اولاد ہوئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے پنچایت طلب کرتے ہوئے بیٹی کو اس کے سسرالی گھر بھیج دیا۔

حیدرآباد: شوہر نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے کھمم ضلع کے چنچوپلی منڈل میں پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق ودیا نگر کی24سالہ لکاوت اسنیہا کی شادی 2021 میں محبوب آباد ضلع کے گارلا منڈل کے پوچارا علاقہ کے سریدھر سے ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
شادی شدہ خاتون از خود خلع نہیں لے سکتی
Love Marriage پر جھڑپ، 3 نوجوان ہلاک
شوہر کا ماں کے ساتھ وقت گزارنا اور اسے رقم دینا گھریلو تشدد نہیں: کورٹ
یوم عاشقان کے دن محبت کی سزا۔ جانئے یہ سنسنی خیز راز

 شادی کے چند روز بعد شوہر اوربیوی کے درمیان جھگڑے ہونے لگے۔ چند ماہ قبل اسنیہا کے گھر اولاد ہوئی جس کے بعد اس کے ارکان خاندان نے پنچایت طلب کرتے ہوئے بیٹی کو اس کے سسرالی گھر بھیج دیا۔

 تاہم شوہر اور بیوی کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اسنیہا کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ سریدار نے بوتل میں لایا ہوا پٹرول اپنی بیوی پر چھڑک کر اسے آگ لگا دی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

متاثرہ کی چھوٹی بہن نے یہ دیکھا اور فوراً فون پر اپنے والدین کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد وہ وہاں آئے اور بیٹی کو ورنگل ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا۔ والد سیدولو نے پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی۔خاتون، اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے خاتون کے شوہر کی تلاش شروع کردی۔