تلنگانہ کی کانگریس حکومت کوگرانے بی آرایس کی سازش: وزیرپی سرینوا س ریڈی
انہوں نے کہا کہ پربھاکر ریڈی کے بیانات اسی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عوامی حمایت سے محروم بی آر ایس پارٹی ہزاروں کروڑ روپے کے سہارے سیاست کرنا چاہتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اطلاعات پی سرینواس ریڈی نے الزام لگایا کہ تلنگانہ کی کانگریس حکومت کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے۔انہوں نے آج سی ایل پی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی آر ایس کے رہنما کے پربھاکر ریڈی کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے کہا کہ پربھاکر ریڈی کے بیانات اسی سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عوامی حمایت سے محروم بی آر ایس پارٹی ہزاروں کروڑ روپے کے سہارے سیاست کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو گرانے کی سازش کے پیچھے بی آرایس کے سربراہ کے سی آر کا ہی ہاتھ ہے، اور کے پربھاکر ریڈی محض ان کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی دن میں خواب دیکھ رہی ہے اور عوام کو اس معاملہ میں چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بی آر ایس مستقبل میں بھی ایسی ہی حرکتیں کرتی رہے گی۔