حیدرآباد

بی آر ایس حکومت کی اسکیمات کی نقل کی جارہی ہے: ہریش راؤ

ہریش راؤ کہاکہ لوگ قبل ازیں علاج کے لئے پڑوسی ریاست مہاراشٹرجاتے تھے تاہم اب صحت کے شعبہ کی کافی ترقی ہوئی ہے جس کے بعد یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ دوسری ریاستوں کے مختلف علاقوں کے لوگ علاج کے لئے یہاں آرہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے دعوی کیا کہ تلنگانہ تمام شعبوں میں آگے ہے اوربی آرایس حکومت کی اسکیمات کی نقل کرتے ہوئے پورے ملک میں نافذ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کومرم بھیم آصف آباد ضلع کے سرپور میں 30 بستروں کے اسپتال کا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تلنگانہ کی اسکیمات مشن بھاگیرتا، مشن کاکتیہ، ر عیتوبندھو کی نقل کرکے مختلف ریاستوں میں اس کو نافذکیاجارہا ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ عوام کو سوچنا چاہیے کہ کون کام کر رہا ہے، ٹیکس کون دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگ قبل ازیں علاج کے لئے پڑوسی ریاست مہاراشٹرجاتے تھے تاہم اب صحت کے شعبہ کی کافی ترقی ہوئی ہے جس کے بعد یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ دوسری ریاستوں کے مختلف علاقوں کے لوگ علاج کے لئے یہاں آرہے ہیں۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ ریاست میں ڈائیلاسس کے سنٹرس کی تعداد کو بڑھا کر 102کردیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہر سال 100 کروڑ کی لاگت سے مفت ڈائلیسس خدمات فراہم کر رہی ہے۔ مشن بھاگیرتا اسکیم کے ذریعہ ہر گاؤں کو پینے کا پا نی سپلائی کیاجارہا ہے۔

a3w
a3w