حیدرآباد
باکسر نکہت زرین کی کے کویتا سےملاقات
کویتا جو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ہیں نے نہ صرف نکہت زرین سے کئی گئی ملاقات کی تصویر کو پوسٹ کیابلکہ مستقبل میں نکہت زرین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لئے نیک تمناوں کااظہار بھی کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کی باکسر نکہت زرین اورنیشنل شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی ایشاسنگھ نے بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا سے ملاقات کی کویتا نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ نکہت کی کامیابیوں اور کارناموں پر ہمیں فخر ہے۔
کویتا جو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ہیں نے نہ صرف نکہت زرین سے کئی گئی ملاقات کی تصویر کو پوسٹ کیابلکہ مستقبل میں نکہت زرین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لئے نیک تمناوں کااظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے نکہت زرین نے بھوپال میں منعقدہ 6ویں ایلیٹ ویمنس نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی تھی جس پر کویتا نے ان کومبارکباد بھی دی۔
a3w