تلنگانہ

نظام آباد میں سڑک حادثہ، 3 افراد ہلاک

حادثہ اتنا شدید تھاکہ کار میں سوار تین افرادموقع پر ہی ہلاک اورایک ضعیف شخص زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے آرمورمنڈل کے چیپور علاقہ کی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیااور یہ کار،ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ کار میں سوار تین افرادموقع پر ہی ہلاک اورایک ضعیف شخص زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کرتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے ساتھ ہی سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے کا کام بھی انجام دیا۔اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔اس کو کرین کی مدد سے ہٹانے میں پولیس نے کامیابی حاصل کی۔مہلوکین کا تعلق ضلع سدی پیٹ سے ہے۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔