بی آرایس رائے دہندوں کو دھمکیوں اورظلم کے ذریعہ خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے:ناگیشورراو
تلنگانہ کے سابق وزیرو کھمم کانگریس امیدوار ٹی ناگیشورراو نے کہا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس رائے دہندوں کو دھمکیوں اورظلم کے ذریعہ خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق وزیرو کھمم کانگریس امیدوار ٹی ناگیشورراو نے کہا ہے کہ ریاست کی حکمران جماعت بی آرایس رائے دہندوں کو دھمکیوں اورظلم کے ذریعہ خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے ریاست میں انارکی پھیلانے والی طاقتوں کو سبق سکھانے کی عوام سے خواہش کی۔ناگیشورراو نے کھمم ون ٹاون میں روڈ شومنعقد کیا۔
انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوام کے لئے جدوجہد کرنے والی کانگریس کو کامیاب کرنے کی رائے دہندوں سے خواہش کی۔
انہوں نے کانگریس کی سابق صدرسونیا گاندھی کی جانب سے دیئے گئے تلنگانہ کی ترقی کے لئے کانگریس کو ریاست میں کامیاب بنانے کی بھی خواہش کی۔
انہوں نے عوام پر زوردیا کہ وہ مستقبل میں راہل گاندھی کو اقتدارمیں لائیں۔یہ کہتے ہوئے کہ کانگریس کے ریاست میں برسراقتدارآنے کے بعد سونیا گاندھی کی جانب سے ریاست کے عوام کے لئے اعلان کردہ 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنایاجائے گا، انہوں نے کہاکہ تمام غریبوں کو اس سے فائدہ پہنچانے کی ذمہ داری ان کی ہوگی۔