مشرق وسطیٰ

مدینہ منورہ میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت

سعودی عرب نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ مقدس شہر مدینہ میں سونے اور تانبے کے زبردست ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ مقدس شہر مدینہ میں سونے اور تانبے کے زبردست ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اپنے ٹوئیٹر پوسٹ میں سعودی جیالوجیکل سروے نے اطلاع دی کہ سونے ذخائر اباالرہا کے حدود میں پائے گئے جو مدینہ کے خطہ میں ہیں جب کہ تانبے کے ذخائر کی المدک علاقہ کے 4 مقامات پر وادی الفرح خطہ مدینہ میں دریافت ہوئے، عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

العربیہ کی اطلاع کے بموجب نئی دریافت کے تعلق سے اب یہ توقع کی جارہی ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ادھر راغب ہوں گے اور اُس کے بدلے وہ قومی معیشت کی ترقی کے لئے حصہ ادا کریں گے۔

عہدیدار کو یقین ہے کہ نئی دریافت کے مقامات پر 533 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور یہ بھی توقع ہے کہ اِس سے 4000 روزگار مواقع مہیا ہوں گے۔ نئی دریافت کو سعودی سلطنت کی کانکنی میں ایک نئی معیاری چھلانگ شمار کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور اِس سے سرمایہ کاری کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

تجزیہ نگار نے آؤٹ لیٹ کے مطابق یہ بات کہی۔ سعودی عرب 5,300 معدنیات کے مقامات کا مرکز ہے، پروفیسر عبدالعزیز بن لبان چیرمین سعودی عرب جیالوجیس کارپوریٹ اسوسی ایشن نے جنوری میں یہ بات کہی اور مزید کہا کہ اِس میں مختلف دھاتوں کے چٹان، عمارتوں کی اشیاء سجاوٹ کے پتھر اور جواہرات شامل ہیں۔

کانکنی ایک ایسا شعبہ ہے جس کی نشاندہی کی برائے توسیع ویژن 2030 کا حصہ ہے جسے ولیعہد محمد بن سلمان نے قائم کیا تھا۔ العربیہ کے بموجب جون میں ولیعہد نے اعلان کیا تھا کہ قومی ترجیحات برائے تحقیق اور ترقی شعبہ میں ہوگا۔ مئی میں سلطنت کی وزارت صنعت اور معدنی وسائل نے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا جس سے 32 بلین امریکی ڈالر کے سرمایہ کاری کے لئے لوگ کانکنی شعبہ میں راغب ہوں گے۔

a3w
a3w