امریکہ و کینیڈا

ٹرمپ نے لیویٹ کو وائٹ ہاؤز کی پریس سکریٹری منتخب کیا

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، "کیرولین لیویٹ نے اپنی تاریخی مہم میں قومی پریس سکریٹری کے طور پر غیر معمولی کام کیا اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے طور پر کام کریں گی۔

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے نیو ہیمپشائر کی کیرولین لیویٹ کو وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کے طور پر منتخب کیا ہے۔ لیویٹ‘ ٹرمپ کے پہلے دور میں وائٹ ہاؤس کی اسسٹنٹ پریس سکریٹری تھیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
ڈونالڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
کملاہیرس اور ٹرمپ میں کانٹے کی ٹکر متوقع
ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کیا ہوگی

ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا، "کیرولین لیویٹ نے اپنی تاریخی مہم میں قومی پریس سکریٹری کے طور پر غیر معمولی کام کیا اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کے طور پر کام کریں گی۔

کیرولین لیویٹ نے ثابت کیا ہے کہ وہ ہوشیار، وقت کی پابند اور ایک موثر بات چیت کرنے والی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ پوڈیم پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور امریکی عوام تک ہمارا پیغام پہنچانے میں مدد کریں گی، ہم امریکہ کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

 اس سے قبل ٹرمپ نے 2017-2021تک امریکی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ڈیموکریٹک امیدوار اور نائب صدر کملا ہیرس نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے شکست قبول کرلی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹرمپ کو مبارکباد دی۔  ٹرمپ 20 جنوری 2025 کو صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔