تلنگانہ

بی آرایس لیڈر کا اغوا کرلیا گیا

تلنگنہ کے نرمل ضلع میں مامڑ منڈل کے سابق ایم پی پی، ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینک کے ڈائریکٹر اور بی آر ایس کے لیڈر ہریش کمار کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

حیدرآباد: تلنگنہ کے نرمل ضلع میں مامڑ منڈل کے سابق ایم پی پی، ضلعی مرکزی کوآپریٹو بینک کے ڈائریکٹر اور بی آر ایس کے لیڈر ہریش کمار کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

متعلقہ خبریں
کویتا کی درخواست ضمانت، سی بی آئی کو نوٹس
دوستوں کی مدد سے اپنے اغوا کا ڈرامہ رچنے والا شخص گرفتار
نرمل میں 2 روزہ ضلعی سطح کے انسپائر و سائنس ایگزیبیشن کا اختتام
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت

ہفتہ کی آدھی رات تقریباً 2 بجے کے وقت، چند افراد ایک کار میں ہریش کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں زبردستی ساتھ لے گئے۔

تاہم، میدک ضلع کے توپران ٹول گیٹ کے قریب موقع دیکھ کر ہریش چالاکی سے فرار ہونے میں کامیاب رہے اور فوری طور پر پولیس کی پناہ لی۔

توپران پولیس نے اس واقعہ کی اطلاع مامڑ پولیس کو دے دی ہے۔ ہریش کو نرمل منتقل کردیاگیا۔