تلنگانہ

بی آر ایس مقننہ پارٹی اور عاملہ کا اتوار کو اجلاس

پارٹی ذرائع کے مطابق بی آر ایس دریاکے پانی کی تقسیم اور آبپاشی کے منصوبوں سے متعلق مسائل پر ایک بڑی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

حیدرآباد : بی آر ایس مقننہ پارٹی اور عاملہ کا اہم اجلاس اتوار کو پارٹی ہیڈ کوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا جس کی صدارت پارٹی صدر اور سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن

اجلاس میں پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی ،اراکین کونسل اور ریاستی عاملہ کمیٹی کے ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بی آر ایس دریاکے پانی کی تقسیم اور آبپاشی کے منصوبوں سے متعلق مسائل پر ایک بڑی تحریک شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ چندرشیکھرراو اس اجلاس کے دوران ان اہم مسائل پر پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے