تلنگانہ

بی آر ایس رکن اسمبلی کوشک ریڈی کو ہائیکورٹ سے دھکہ

تاجر کی بیوی اوما دیوی نے شکایت کی تھی کہ رکن اسمبلی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ کا مطالبہ کرتےہوئے ان کے شوہر کو دھمکیاں دی ہیں جس پر صوبیداری پولیس نے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

حیدرآباد: بی آر ایس کے رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی کو ہائی کورٹ سے دھکہ لگا۔ ان کی طرف سے دائر درخواست کو ہائی کورٹ نے خارج کر دیا ۔

متعلقہ خبریں
کے کویتا نے امریکہ میں بیٹے کی گریجویشن تقریب میں شرکت، ماں ہونے پر فخر کا اظہار
این آئی اے پر ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ کی تنقید
ریاض: IIPA کے فیوچر ایکس انٹر اسکول سائنس ایکسپو میں طلباء کی اختراعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا گیا
درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانیؒ پر سجادہ نشین بارگاہ رفائیؒ، عراق کی زیارت
حیدرآباد: عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر تعلیم و تربیت کے اہم کردار پر زور

گرینائٹ کے تاجر منوج کملا پورم منڈل کے وانگا پلی میں ایک کان چلاتے ہیں۔

تاجر کی بیوی اوما دیوی نے شکایت کی تھی کہ رکن اسمبلی نے مبینہ طور پر 50 لاکھ کا مطالبہ کرتےہوئے ان کے شوہر کو دھمکیاں دی ہیں جس پر صوبیداری پولیس نے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

کوشک ریڈی نے حال ہی میں اس کیس کو خارج کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست داخل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا۔