
حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے بیشتر اضلاع میں بدھ کی نصف شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔
حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، کوکٹ پلی، سیری لنگم پلی، مہدی پٹنم، پنجہ گٹہ، چارمینار، ملکاجگری، مشیرآباد میاں پور، حیدر نگر، چندا نگر، لنگم پلی، کونڈاپور، مادھاپور، گچی باولی، رائے درگ، درگم چرو اور جوبلی ہلز کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
کچھ علاقوں میں سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔اسی طرح اضلاع سنگاریڈی، وقارآباد اور میڑچل،سدی پیٹ،کریم نگراور جگتیال میں بھی بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے کئی اضلاع میں بھی بارش کا آغاز ہو چکا ہے۔
عوام سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔