تلنگانہ
تلنگانہ بھر میں بی آر ایس کا احتجاج
چیف منسٹر ریونت ریڈی کے توہین آمیز ریمارکس پر بی آر ایس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں جمعرات کے روز احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا۔

حیدرآباد: اسمبلی میں بی آر ایس کی خاتون ارکان مقننہ سبیتا اندرا ریڈی اور سنیتا لکشما ریڈی کے خلاف چیف منسٹر ریونت ریڈی کے توہین آمیز ریمارکس پر بی آر ایس نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں جمعرات کے روز احتجاج منظم کرنے کا اعلان کیا۔
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے آج کہا کہ چیف منسٹر کے ریمارکس کے خلاف یکم اگست کو ریاست کے ضلع مستقر پر ریونت ریڈی کے پتلے نذر آتش کئے جائیں گے۔
انہوں نے ریاست کے عوام پر زور دیا کہ وہ چیف منسٹر کے تبصروں کی مذمت کریں اور انہوں نے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا کہ وہ خاتون ارکان مقننہ کے خلاف تبصروں پر غیر مشروط معذرت خواہی کریں۔