حیدرآباد

بی آرایس نے پی سرینواس ریڈی او رجوپلی کرشنا راو کو معطل کردیا

حیدرآباد: بی آرایس نے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی اور سابق وزیر جوپلی کرشنا راو کو مبینہ مخالف پارٹی سرگرمیوں پر معطل کردیا۔

حیدرآباد: بی آرایس نے سابق رکن پارلیمنٹ پی سرینواس ریڈی اور سابق وزیر جوپلی کرشنا راو کو مبینہ مخالف پارٹی سرگرمیوں پر معطل کردیا۔

متعلقہ خبریں
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

یہ معطلی وزیراعلی تلنگانہ و بی آرایس کے صدر کے چندرشیکھرراو کے احکام پر کی گئی ہے۔

سرینواس ریڈی حالیہ چند مہینوں سے پارٹی قیادت اور اعلی سرکاری عہدیداروں کے خلاف ریمارکس کررہے تھے۔ جے کرشنا راو نے بھی پارٹی کے خلاف ریمارکس کئے تھے۔

کرشنا راو نے کانگریس سے استعفی دے کر سال 2011میں اُس وقت کی ٹی آریس جو موجودہ طورپر بی آرایس بن گئی ہے میں شمولیت اختیار کی تھی۔

وہ 2014 میں ٹی آرایس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ سرینواس ریڈی جو سال 2014میں وائی ایس آرکانگریس کے ٹکٹ پر لوک سبھا کیلئے منتخب ہوئے تھے نے بعد ازاں ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی تھی۔

یواین آئی