صحت

ہفتہ میں 8,000 قدم کی سیر کرنے سے موت کاخطرہ کم ہو سکتا ہے

ویسے زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ ہے لیکن ہر دن کی ورزش صحت و تندرستی کو بڑھاوا دیتی ہے۔

ٹوکیو: روز روز صبح کی سیر یا ورزش سے بھاگنے والے اور بے حد مصروفیت کی وجہ سے وقت نہ نکالنے والوں کے لیے جاپان کے ایک محقق نے اچھی خوشخبری سنائی ہے صرف دو دن 8 ہزار قدم چلنے سے قبل بےتوقت موت کا خطرے کوکم کیا جا سکتا ہے۔

ویسے زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ ہے لیکن ہر دن کی ورزش صحت و تندرستی کو بڑھاوا دیتی ہے۔

کیوٹو یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف میڈیسن سمیت متعدد اداروں کے محققین کے ایک گروپ نے رپورٹ کیا کہ جو لوگ ہفتے میں ایک یا دو دن روزانہ کم از کم 8000 قدم چلتے ہیں ان میں 10 سال کے بعد موت کے خطرے میں اتنی ہی کمی واقع ہوئی تھی جتنی فی ہفتہ تین سے سات دن چلنے والوں میں تھی۔

یہ مطالعہ حال ہی میں امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جاما نیٹ ورک اوپن میڈیکل جرنل میں شائع ہوا تھا۔

پچھلی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ 8000 قدم یا اس سے زیادہ پیدل چلنے سے موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ اتنے قدم چلنے میں گزارے گئے دنوں کی بنیاد پر یہ خطرہ کس طرح مختلف ہو سکتا ہے۔

محققین نے 2005 اور 2006 کے درمیان کیے گئے یو ایس نیشنل ہیلتھ سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کیا جس میں 20 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 3,101 افراد کے روزانہ چلنے اور 10 سال بعد ان کی موت کے خطرے کے درمیان تعلق کا مطالعہ کیا۔

تحقیق کے مطابق جو لوگ ایک یا دو دن اور تین سے سات دن تک روزانہ کم از کم 8000 قدم چلتے ہیں، ان میں سے تین سے سات دن کے گروپ میں اموات کی شرح 16.5 فیصد کم درج کی گئی، جبکہ ایک یا دو دن چلنے والے گروپ کی اموات کی شرح 14.9 فیصد کم تھی۔

ذریعہ
یو این آئی