تلنگانہ

لوک سبھا میں بی آر ایس کو سرکاری طور پر تسلیم کر لیا گیا

لوک سبھا میں بھارت راشٹراسمیتی (بی آر ایس) کوسرکاری طورپرتسلیم کرلیاگیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے نام کی تبدیلی کی درخواست گزشتہ سال اکتوبرمیں تلنگانہ راشٹراسمیتی (ٹی آرایس) کے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) میں تبدیلی کے بعد کی گئی تھی تب سے یہ درخواست زیرالتواء تھی۔

حیدرآباد: لوک سبھا میں بھارت راشٹراسمیتی (بی آر ایس) کوسرکاری طورپرتسلیم کرلیاگیا ہے۔ پارٹی کی طرف سے نام کی تبدیلی کی درخواست گزشتہ سال اکتوبرمیں تلنگانہ راشٹراسمیتی (ٹی آرایس) کے بھارت راشٹرا سمیتی (بی آرایس) میں تبدیلی کے بعد کی گئی تھی تب سے یہ درخواست زیرالتواء تھی۔

متعلقہ خبریں
نائیڈو کو 7 منڈل واپس کرنے کے لئے راضی کریں:ہریش راؤ
بلدی انتخابات: بی جے پی اور بی آر ایس کے درمیان بات چیت کی اطلاعات۔ بنڈی سنجے كی وضاحت
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
ٹی سرینواس یادو کی کانگریس میں شمولیت کی قیاس آرائی

ایک سرکاری اعلامیہ میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے بتایاکہ تلنگانہ راشٹراسمیتی (ٹی آرایس) کے نام کو بھارت راشٹراسمیتی (بی آرایس) سے تبدیل کرنے کو تسلیم کرتے ہوئے اس سلسلہ میں منگل کے روز ضروری احکام جاری کئے گئے۔

لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارٹی کے ارکان کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔ گزشتہ سال 5اکتوبرکوٹی آرایس کی مجلس عاملہ کا اجلاس صدروچیف منسٹرکے سی آر کی زیر صدارت منعقد ہواتھا جس میں کے سی آر نے قومی سیاست میں داخلہ کے لئے پارٹی کے نام کوتبدیل کرنے کافیصلہ کیاگیاتھا۔

گزشتہ سال دسمبر میں الیکشن کمیشن نے پارٹی کے نام کی تبدیلی کو منظوری دے دی۔

بی آر ایس میں تبدیل ہونے کے بعد پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اورراجیہ سبھا سے پارٹی کے نام کی تبدیلی اور اسے بی آر ایس کے طورپرتسلیم کرنے کی درخواست کی تھی۔

8جون کوراجیہ سبھا سکریٹریٹ نے پارٹی کے نام کی تبدیلی اورایوان میں بی آرایس کوتسلیم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔

a3w
a3w