حیدرآباد

بی آر ایس ایم ایل اے کوشک ریڈی آٹو کے ذریعہ اسمبلی پہنچے

پی کوشک ریڈی نے میڈیا پوائنٹ پراخباری نمائندوں کو بتایاکہ آٹوڈرائیورس سے اظہاریگانگت اور انہیں مالی سہولت فراہم کرنے کے مطالبہ پر وہ آٹو کے ذریعہ اسمبلی پہنچے

حیدرآباد: بی آرایس رکن اسمبلی پی کوشک ریڈی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ آٹوڈرائیورس کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے۔ آرٹی سی بسوں میں خواتین کو سفرکی مفت سہولت فراہم کرنے سے آٹو ڈرائیورس مسائل کا شکار ہوچکے ہیں۔ اب تک 18آٹوڈرائیورس نے خودکشی کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
کونڈاپور میں بی آر ایس رکن اسمبلی کے مکان کے باہر کشیدگی
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری

پی کوشک ریڈی نے میڈیا پوائنٹ پراخباری نمائندوں کو بتایاکہ آٹوڈرائیورس سے اظہاریگانگت اور انہیں مالی سہولت فراہم کرنے کے مطالبہ پر وہ آٹو کے ذریعہ اسمبلی پہنچے  تاہم پولیس نے ان کے آٹو کو احاطہ اسمبلی میں جانے نہیں دیا جس پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ کیا حکومت صرف کار کے ذریعہ احاطہ اسمبلی میں داخلہ کی اجازت دے گی؟۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی جانب سے سوچے بغیر آرٹی سی بسوں میں خواتین کومفت سفر کی اجازت دے دی ہے جس کے نتیجہ میں ان دنوں خواتین‘ آٹو میں سفرکرنے کے بجائے بسوں میں سفرکررہی ہیں جس کے نتیجہ میں آٹوڈرائیورس کی آمدنی کم ہوگئی ہے۔

انہیں روزانہ آٹو کا کرایہ بھی نہیں مل رہا ہے۔ جس کے باعث ان کے گھروں میں ان کے افراد خاندان فاقہ کشی پرمجبور ہوگئے ہیں۔ ایسی پریشانیوں کو دیکھ کر اب تک 18 ڈرائیورس نے خودکشی کرلی ہے۔ آٹو کو احاطہ اسمبلی میں جانے کی اجازت نہ دینے پرانہوں نے اسپیکر اسمبلی پرساد کمار سے ملاقات کی اور ان سے پولیس کے رویہ کی شکایت کی۔