بھارتسوشیل میڈیا

بجرنگ دَل کا 2 روزہ ملک گیر احتجاج

بجرنگ دل 17 جنوری سے 2 روزہ ملک گیر احتجاج کرے گی۔ اس کا یہ احتجاج دہشت پیدا کرنے ہندوؤں کو نشانہ بنانے والے کٹر عناصر کے خلاف ہوگا۔

نئی دہلی: بجرنگ دل 17 جنوری سے 2 روزہ ملک گیر احتجاج کرے گی۔ اس کا یہ احتجاج دہشت پیدا کرنے ہندوؤں کو نشانہ بنانے والے کٹر عناصر کے خلاف ہوگا۔

متعلقہ خبریں
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
20جنوری سے ایودھیا جانے پر پابندی
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
ہریانہ تشدد، دہلی کے کئی علاقوں میں وی ایچ پی کے احتجاجی مظاہرے

وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) نے پیر کے دن یہ اعلان کیا۔

وی ایچ پی کے سنٹرل جوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندرجین نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں بجرنگ دل کے 9 کاریاکرتا مارے گئے اور 32 پر جہادیوں کے حملے ہوئے۔

17 اور 18 جنوری کو بجرنگ دل ملک بھر کے ضلع مستقروں پر احتجاج کرے گی اور ضلع مجسٹریٹس(کلکٹرس) کے توسط سے صدرجمہوریہ کو یادداشت پیش کی جائے گی۔

ڈاکٹر جین نے کہا کہ ملک میں جہادیوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کا ملک گیر پلان بھی پیش کیا جائے گا۔