تلنگانہ

امریکہ میں طالب علم پر وحشیانہ حملہ، بہتر علاج کیلئے ممکنہ مدد کرنے حکومت کا وعدہ

تلنگانہ کے ایک طالب علم کے خاندان نے جنہیں امریکی ریاست انڈیا نا میں ایک جم میں چاقو گھونپ دیا گیا، ریاستی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے اس خاندان کی درخواست پر حکومت تلنگانہ نے ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایک طالب علم کے خاندان نے جنہیں امریکی ریاست انڈیا نا میں ایک جم میں چاقو گھونپ دیا گیا، ریاستی حکومت سے مدد کی درخواست کی ہے اس خاندان کی درخواست پر حکومت تلنگانہ نے ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ خبریں
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی

ریاست کے 24 سالہ پوچا ورون راج کو جو والپیر یسیو یونیورسٹی میں ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہے ہیں، ایک جم میں حملہ آور نے چاقو ماردیا۔

ضلع کھمم کے متوطن ورون راج کی کنپٹی پر چاقو سے وار کیا گیا جس کے سبب برین اسٹیم (دماغ کا خلیہ) زخمی ہوگیا انہیں فوری طور پر فورٹ وینے کے لوتھرن ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ورون راج کے والد رام مورتی نے کہا کہ انہیں یہ اطلاع ملی کہ جم سے مکان واپسی کے دوران راج پر حملہ ہوا۔ وہ، ایم ایس کی تعلیم حاصل کررہا تھا اور جزوقتی جاب بھی کرتا ہے۔ رام مورتی جو ضلع محبوب آباد میں سرکاری ٹیچر ہیں، نے ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار سے ملاقات کی اور انہوں نے ان سے میرے زخمی بیٹے کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی درخواست کی۔

مدد کی درخواست پر پی اجئے کمار نے ریاستی وزیر این آر آئی امور کے ٹی آر سے بات کی۔ کے ٹی آر نے ریاستی حکومت، ہندوستانی سفارت خانہ تلنگانہ این آر آئیز فرینڈس کی مدد سے زخمی ورون کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی طالب علم پر ایک 24سالہ شخص نے بھرے جم میں یہ سوچ کر حملہ کردیا کہ وہ (ورون) اسے قتل کرنے والا ہے۔ انڈیانا ریاست کے والپیرایسیو شہر کے پلانیٹ فٹ نس کلب جم کے مساج روم میں ورون راج کے سرپر چاقو مارنے کے بعد پولیس نے اتوار کی صبح کو ملزم جارڈن انددرا دے کو گرفتار کرلیا۔

نارتھ ویسٹ انڈیا نا ٹائمز کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔ انددوادے نے والپیر ایسیو پولیس کو بتایا کہ ”کسی نے مجھے بتایا کہ ورون ڈراونا اور دھمکانے والا ہے اور اسے خوف ہے کہ وہ آپ کو قتل کردے گا۔سنگین زخم کو دیکھتے ہوئے ورون کو وائنے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس کے بچ جانے کے صرف5فیصد امکانات ہیں۔ حملہ آور انددرادے کو پورٹر کنٹری جیل بھیج دیا گیا ہے۔

a3w
a3w