تلنگانہ

رام گنڈم میں مودی کا جلسہ منعقد کرنے بی جے پی کا فیصلہ

بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ رام گنڈم کے دوران ایک لاکھ افراد کو جمع کرتے ہوئے زبردست جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: بی جے پی کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ رام گنڈم کے دوران ایک لاکھ افراد کو جمع کرتے ہوئے زبردست جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم12 نومبر کو رام گنڈم کا دورہ کرنے والے ہیں۔ پارٹی قیادت نے مودی کے دورے سے مکمل استفادہ کرتے ہوئے پارٹی کے اس پیام کو عوام تک پیغام پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی تلنگانہ کے خلاف نہیں ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے رام گنڈم فرٹیلائزرس اینڈکیمیکلس کے احیاء کیلئے 6120 کروڑ روپے مشغول کئے گئے جس سے ساری جنوبی ہند، خاص کرتلنگانہ کے کسانوں کی کھاد کی ضرورت کی تکمیل ہوگی۔

بنڈی سنجے نے پارٹی کے ورنگل اور کریم نگر کے قائدین کو ہدایت دی کہ وہ عوام کو رام گنڈم لانے اور واپس لئے جانے کی ذمہ داری لیں اور وزیر اعظم کے جلسہ کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔

منگوڈ ضمنی انتخاب کے موضوع پر تبصرہ کرتے ہوئے بنڈی سنجے کہا کہ ٹی آر ایس کی جانب سے اقتدار کا غلط استعمال کیا گیا۔ پولیس اور الیکشن کمیشن نے ٹی آر ایس کے ایجنٹس کا کردار ادا کیا۔