تلنگانہ

کریم نگر میں سڑک حادثہ، 2 خواتین ہلاک

یہ دونوں زرعی مزدو ربتائی جاتی ہیں جو کام پر جارہی تھیں۔ پولیس نے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کریم نگر ضلع مستقر اسپتال منتقل کردیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔یہ حادثہ چہارشنبہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں ماناکنڈورمنڈل مستقر کی راجیونگرکالونی میں اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس نے ان دونوں خواتین کو روند ڈالا۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں جن کی شناخت 40سالہ لچماں اور37سالہ کے راجوا کے طورپر کی گئی ہے۔یہ دونوں زرعی مزدو ربتائی جاتی ہیں جو کام پر جارہی تھیں۔پولیس نے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کریم نگر ضلع مستقر اسپتال منتقل کردیا۔