تلنگانہ

تلنگانہ میں کانگریس سے اتحاد نہ کرنے بی ایس پی کا اعلان

تلنگانہ بی ایس پی نے اعلان کیا ہے کہ جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس پارٹی سے اتحاد نہیں کیاجائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی ایس پی نے اعلان کیا ہے کہ جاریہ سال کے اواخر میں ہونے والے ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس پارٹی سے اتحاد نہیں کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

پارٹی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار نے کہا کہ ان کی پارٹی ان جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی جو بہوجن کو وزیر اعلیٰ کا امیدوارقراردے۔

انہوں نے بھونگیر میں منعقدہ پارٹی کے جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور بی آرایس دو نوں ایک ہی پارٹی ہے۔

اگر بی جے پی سنجیدہ ہے تواس نے شراب گھوٹالے میں بی آرایس کی رکن کونسل کویتا کو کیوں گرفتارنہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ میں کسی بھی سماجی طبقہ کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ کالیشورم، مشن بھاگیرتا کے گھپلے پر ای ڈی کیوں خاموش ہے؟