کرناٹک

بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتیوں کی تنصیب کا مسئلہ

کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے یہ اندازہ لگاتے ہوئے کہ وقف بورڈ سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا، بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتیوں کی تنصیب کی اجازت دینے سے قبل 30 اگست تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کی بی جے پی حکومت نے یہ اندازہ لگاتے ہوئے کہ وقف بورڈ سپریم کورٹ سے رجوع ہوگا، بنگلورو کے عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتیوں کی تنصیب کی اجازت دینے سے قبل 30 اگست تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاستی وزیر مال آر اشوکا نے کہا ہے کہ حکومت نے جمعہ کے روز جاری کردہ ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق 30 اگست تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

31 اگست سے وہاں محدود مدت کے لیے مذہبی و ثقافتی پروگراموں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک کیوٹ درخواست داخل کردی ہے، تاکہ اگر چند لوگ پیر کے روز سپریم کورٹ سے رجوع ہوں تو اسے اطلاع مل جائے۔

واضح رہے کہ گنیش تہوار کا آغاز جاریہ سال 31 جولائی سے ہورہا ہے اور عموماً یہ 3 سے 11 دن تک جاری رہتا ہے۔

a3w
a3w