ایشیاء

پاکستان میں عام انتخابات جنوری 2024 میں مقررہ وقت پر ہوں گے: الیکشن کمیشن

پاکستان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انتخابی شیڈول کا اعلان حلقہ بندیوں کی اشاعت کے بعد کیا جائے گا۔ انتخابات کے مقررہ وقت سے آگے ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے جمعہ کو کہا کہ ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان نے پاکستانی وزیراعظم کے خطاب کی مذمت کی
پاکستان الیکشن کمیشن نے مکمل نتائج جاری کردیئے
الیکشن سے قبل برقی 4روپے 57پیسے فی یونٹ مہنگی
پاکستان میں ججس کے قافلہ پر حملہ، 2پولیس عہدیدار ہلاک
پاکستان اب دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا 

پاکستان الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ انتخابی شیڈول کا اعلان حلقہ بندیوں کی اشاعت کے بعد کیا جائے گا۔ انتخابات کے مقررہ وقت سے آگے ملتوی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

کمیشن کے مطابق حد بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات داخل کرنے کا دوسرا مرحلہ کل تک مکمل ہوجائے گا۔

کمیشن 30 اور 31 اکتوبر سے ابتدائی حد بندیوں سے متعلق اعتراضات کی سماعت شروع کرے گا۔

حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔ ای سی پی نے کہا کہ عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان حلقوں میں کی حتمی اشاعت کے بعد کیا جائے گا۔