حیدرآباد

تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن، عہدیدار ارکان کے سوالات کے معلومات کے مطابق جواب بھیجیں: چیف سکریٹری

اسپیشل چیف سکریٹری برائے فائنانس رادھاکرشناراو نے کہاکہ سالانہ بجٹ اس ماہ کی 25تاریخ کو پیش کیاجائے گا۔آنے والے دنوں میں مختلف محکمہ جات کے مطالبات زرپر مباحث ہوں گے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی کے منگل سے شروع ہونے والے بجٹ سیشن کے سلسلہ میں ریاستی چیف سکریٹری شانتی کماری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ارکان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے مکمل معلومات کے ساتھ جوابات بھیجیں۔

متعلقہ خبریں
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
میٹروریل کے مسافرین کی تعداد کو دگنا کرنے کی ضرورت: کے ٹی آر
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

چیف سکریٹری نے سکریٹریٹ میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔انہوں نے کہاکہ سینئر عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ بجٹ سیشن کے موقع پر حاضررہیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجاسکے کہ خلا کی کوئی کمی نہ ہونے پائے۔

اسپیشل چیف سکریٹری برائے فائنانس رادھاکرشناراو نے کہاکہ سالانہ بجٹ اس ماہ کی 25تاریخ کو پیش کیاجائے گا۔آنے والے دنوں میں مختلف محکمہ جات کے مطالبات زرپر مباحث ہوں گے۔

انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مطالبات زر کے نوٹس پیشگی طورپر تیارکریں تاکہ ارکان اسمبلی کو اس کامطالعہ کرنے کا کافی وقت مل سکے اور وہ مباحث کیلئے مسائل کو اٹھاسکیں۔

a3w
a3w