جرائم و حادثات

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹا ہلاک

تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور بیٹا و بیٹی شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ماں اوربیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور بیٹا و بیٹی شدید طورپر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ہندوستان کی پہلی خاتون میوزک ٹیکنیشن اور صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر ساجدہ خان کو وندھیا ندھیا گورو ایوارڈ
فون ٹیپنگ کا معاملہ بی سی ریزرویشن سے توجہ ہٹانے کا ڈرامہ : کویتا
وزیراعلی تلنگانہ نے داوس میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کردیا

یہ حادثہ کل شب اُس وقت پیش آیا جب یہ افراد کار میں حضورآباد سے کریم نگر کی سمت جارہے تھے کہ کار کو تیز رفتار ٹپر نے ٹکر دے دی۔

حادثہ اتنا شدید تھاکہ ماں اور بیٹا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت کریم نگر کے رہنے والے کومرماں، پربھاکر کے طورپر کی گئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پر پہنچ گئی جس نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔