حیدرآباد

چیف منسٹر نئے چیمبر میں داخل،کنٹراکٹ ملازمین کو باقاعدہ بنانے اور دیگر فائلس پر دستخط

سکریٹریٹ کے افتتاح کے بعد چیف منسٹر چھٹویں منزل پر اپنے چیمبر پہنچے اور کرسی پر براجمان ہوئے۔ نشست پر براجمان ہونے کے بعد کے سی آر نے چھ فائلس پر دستخط کئے جن میں کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے متعلق فائیل قابل ذکر ہے۔

حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں اتوار کے روز تلنگانہ کے نئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سکریٹریٹ کا افتتاح عمل میں آیا۔ قبل ازیں وید پنڈتوں نے سکریٹریٹ کے مین گیٹ پر کے سی آر کا استقبال کیا۔ وہاں سے چیف منسٹر پیدل چلتے ہوئے سکریٹریٹ میں داخل ہوئے اور اس موقع پر منعقدہ خصوصی پوجا میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
بیشتر ملازمین کے 11:40بجے دن تک آفس نہ پہو نچنے پر وزیر سرینواس ریڈی برہم
میڈیکل کالجوں کے مقامات پر نرسنگ کالجس کا قیام ضروری: ریونت ریڈی
بی آر ایس کے 4ارکان اسمبلی کے خلاف افواہوں کی مذمت
بی جے پی مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے : شیوراج
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع

سکریٹریٹ کے افتتاح کے بعد چیف منسٹر چھٹویں منزل پر اپنے چیمبر پہنچے اور کرسی پر براجمان ہوئے۔ نشست پر براجمان ہونے کے بعد کے سی آر نے چھ فائلس پر دستخط کئے جن میں کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے متعلق فائیل قابل ذکر ہے۔

سکریٹریٹ کی عمارت کے افتتاح کے بعد اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی، صدرنشین کونسل جی سکھیندر ریڈی، ریاستی وزراء وی پرشانت ریڈی، سی ایچ ملا ریڈی، ایس نرنجن ریڈی، ٹی ہریش راؤ، جی کملا کر، سی جگدیش ریڈی، وی سرینواس گوڑ، ای دیا کر راؤ، ستیہ وتی راتھوڑ، سبیتا اندرا ریڈی، محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو، کوپالا ایشور بی آر ایس جنرل سکریٹری کے کیشو راؤ، پارٹی کے پارلیمنٹری قائد ناما ناگیشور راؤ، اراکین پارلیمنٹ اراکین اسمبلی وکونسل، ودیگر قائدین نے چیف منسٹر کے سی آر کو مبارکباد دی۔

 قبل ازیں محمد محمود علی نے کے سی آر کے ہاتھ پر امام ضامن باندھا، چیف منسٹر کے بعد ریاستی وزراء نے اپنے چیمبرس میں داخل ہوئے اور ذمہ داریوں کا جائزہ لیا۔ سب سے پہلے کے ٹی راما راؤ نے اپنے چیمبر میں فرائض کا جائزہ لیتے ہوئے غریب عوام کو باعزت ا ور پروقار زندگی بسر کرنے کے قابل بنانے کیلئے حکومت کے پروقار ڈبل بیڈروم پراجکٹ کی فائل پر دستخط کئے۔

 ریاستی وزیر فینانس ہریش راؤ نے جائزہ لینے کے بعد دو فائلوں پر دستخط کئے جبکہ چیف سکریٹری تلنگانہ شانتی کماری نے اپنے چیمبر میں خصوصی پوجا کی ریاستی وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے اپنے چیمبر میں داخل ہونے کے بعد ریاست بھر میں پرائمری اسکولس میں برسر خدمت19,800 اساتذہ میں 34.25 کروڑ روپے کے مصارف سے لیاپ ٹاپس، پانچ ہزار پرائمری اسکولس میں لائبری کارنرس کے لئے7.53کروڑ روپے منظور کرنے کے متعلق فائل پر دستخط کئے۔

 ٹی سرینواس یادو نے تالابوں میں مچھلیوں کی افزائش کے متعلق فائل پر، ریاستی وزیر سیول سپلائز جی کملا کر نے آئی سی ڈی ایس آنگن واڑی ورکرس میں تغذیہ بخش غذاء کی فراہمی اور محکمہ بی سی، ایم بی سی کارپوریشن آکشن پلان فائل پر دستخط کئے۔

ریاستی وزیر انڈومنٹ اندرا کرن ریڈی نے عظیم تر حیدرآباد کے حدد میں چار اضلاع کے100منادر میں دویا دیپا اسکیم پر عمل کرتے کے متعلق فائل پر اور ریاستی وزیر عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی نے بھی مختلف فائیلس پر دستخط کئے۔