حیدرآباد

حیدرآباد: جوبلی ہلز میں کاروں کے شوروم میں آگ لگ گئی، 16 گاڑیاں تباہ

جوبلی ہلز میں واقع کاروں کے ایک شوروم میں آگ لگنے سے 16 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ یہ پری اونڈ گاڑیوں کا شوروم تھا جہاں مختلف برانڈس کی کاریں فروخت کی جاتی تھیں۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز میں واقع کاروں کے ایک شوروم میں آگ لگنے سے 16 گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ یہ پری اونڈ گاڑیوں کا شوروم تھا جہاں مختلف برانڈس کی کاریں فروخت کی جاتی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ گنپتی کمپلیکس جوبلی ہلز کے قریب واقع نانی کار کنسلٹنٹس میں صبح تقریباً 4 بجے آگ لگی۔

اطلاع ملتے ہی دو فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ آگ پر مکمل طور پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو تقریباً دو گھنٹے تک جدوجہد کرنی پڑی۔

اس واقعہ کے سبب مصروف سڑک پر کچھ دیر کے لئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھماکوں کی اوازیں سن کر اور آس پاس کی عمارتوں میں آگ پھیلنے کے خوف سے لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

گاڑیوں میں زیادہ ایندھن موجود نہیں تھا اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔ حکام آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے تحقیقات کر رہے ہیں۔

a3w
a3w