جرائم و حادثات

بس اور ٹرالے کی ٹکر، ایک کی موت، چار زخمی

واقعے کے نتیجے میں بس میں سوار چار مسافر اور ٹرالے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کے مین گاؤں تھانہ علاقے میں آج بس اور ٹرالے کے درمیان ہونے والی ٹکر میں ٹرالے کے ڈرائیور کی موت اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
مدھیہ پردیش میں 2فوجی جوانوں پر حملہ اور ساتھی کی عصمت ریزی واقعہ کی مذمت
’محرم جلوسوں میں فلسطینی پرچم لہرانے والوں کے خلاف کیسس واپس لئے جائیں‘
ٹرین میں خاتون نے بچی کو جنم دیا، بوگی میں موجود خواتین نے ڈلیوری کرائی
کتے کے بچے کو ہلاک کرنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے (دردناک ویڈیو)

پولیس سپرنٹنڈنٹ دھرم راج مینا نے بتایا کہ کھرگون سے اندور جانے والی چارٹرڈ مسافر بس نمگل کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرالے سے ٹکرا گئی۔

واقعے کے نتیجے میں بس میں سوار چار مسافر اور ٹرالے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔

ٹریلر ڈرائیور اسٹیئرنگ میں پھنس کر بے ہوش ہوگیا، اسے کسی طرح باہر نکالا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ پانچوں زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں راج گڑھ ضلع کے کھجوری کے رہنے والے 42 سالہ ٹریلر ڈرائیور نارائن کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ متاثر ہونے والے ٹریفک کو ہموار کیا جا رہا ہے۔ ٹرالے پر لوہے کا رول لدا ہوا تھا۔