تلنگانہ

چلتی بس میں اچانک لگی آگ، مسافرین نے باہر کود کر بچائی جان

بتایاجاتا ہے کہ بس کے ڈرائیور نے سب سے پہلے انجن میں یہ آگ دیکھی اور مسافرین کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی چوکس مسافرین نے بس سے کود کر جان بچائی۔

حیدرآباد: ایک خوفناک واقعہ میں چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے گنجال ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق یہ پرائیویٹ ٹراویلس کی بس مہاراشٹرکے ناگپور سے حیدرآباد جارہی تھی۔کل رات پیش آئے اس واقعہ کے وقت بس میں 29مسافرین سوار تھے۔

اس بس کے ٹول پلازہ کے قریب پہنچتے ہی اس میں اچانک آگ لگ گئی۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1592361798631841792

بتایاجاتا ہے کہ بس کے ڈرائیور نے سب سے پہلے انجن میں یہ آگ دیکھی اور مسافرین کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی چوکس مسافرین نے بس سے کود کر جان بچائی۔

سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آ گ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کا پتہ نہیں چلا ہے البتہ مسافرین کا سامان جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کرآگ پر قابو پایا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔