مشرق وسطیٰ

حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان

سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا۔

ریاض: سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت سزاؤں اور بھاری جرمانوں کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں
حج امت مسلمہ کی اقتصادی اور روحانی طاقت کا مظہر: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا بیان
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
حجاج کرام ملت اسلامیہ کے اتحاد، امن اور خوشحالی کے لیے دعا کریں: مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
حج، خلوص، توبہ اور اطاعت کا سفر ہے، نہ کہ فخر و شہرت کا مظاہرہ – مفتی صابر پاشاہ

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا ایسی کوشش کی صورت میں 20 ہزار ریال تک جرمانہ ہوگا جب کہ وزٹ ویزہ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ یا مدد فراہم کرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران مکہ یا مقدس مقامات میں وزٹ ویزےپر داخل ہونے پر 20 ہزار ریال اور غیر مجاز زائرین کو ہوٹل یا نجی گھروں میں رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق خلاف ورزی پر سہولت کاروں کو ڈی پورٹ اور 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی ہوگی جب کہ زائرین کی غیر قانونی نقل و حمل کی صورت میں گاڑی ضبط کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ جرمانے یا سزا کے خلاف 30 دن میں اپیل اور 60 دن میں عدالت میں درخواست دائر کی جاسکے گی۔