حیدرآباد
حیدرآباد میں بارش کے دوران بس اُلٹ گئی، 4 افراد زخمی
یہ حادثہ بارش کے دوران کل شب اُس وقت پیش آیاجب تیز رفتارپرائیویٹ بس کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس الٹ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے آرام گھرچوراہا کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں چارافرادزخمی ہوگئے۔یہ حادثہ بارش کے دوران کل شب اُس وقت پیش آیاجب تیز رفتارپرائیویٹ بس کے ڈرائیورنے اس کا توازن کھودیا اوریہ بس الٹ گئی۔
اس حادثہ کے ساتھ ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔اس حادثہ کی اطلاع پرایمبولنس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔