حیدرآباد

سنکرانتی پر گھروں کو جانے والوں کا بس اسٹانڈ اور ریلوے اسٹیشنوں پر ہجوم اُمڈ پڑا

ٹی جی ایس آر ٹی سی کی جانب سے 6 ہزار 431 خصوصی بسیں چلانے کے باوجود مسافروں کی پریشانی کم نہیں ہو پا رہی۔ بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کئی مسافر مجبوراً نجی گاڑیوں کا سہارا لے رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ کار پولنگ سروسز کے ذریعے اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔

حیدرآباد: سنکرانتی تہوار کے موقع پر اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے مسافروں کی بڑی تعداد کے باعث ریاست بھر کے بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن کھچا کھچ بھر گئے ہیں۔ سب سے زیادہ رش حیدرآباد سے جانے والے مسافروں کا دیکھا جا رہا ہے، جہاں سے لوگ بڑی تعداد میں اپنے اپنے گاؤں روانہ ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
جامعہ عثمانیہ کے 84 ویں کونووکیشن میں مولانا مفتی سید احمد غوری نقشبندی کو عربی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا
آندھرائی افراد کی حیدرآباد واپسی، ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک جام کی صورتحال
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
درگاہ حضرت سعداللہ حسینی ؒبانسواڑہ پرکے کویتا کی حاضری
سنکرانتی تہوار۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی 52 خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد کے ایم جی بی ایس اور جے بی ایس بس اسٹینڈ سے روانہ ہونے والی تمام بسیں اپنی مقررہ گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے کر چل رہی ہیں۔ بس اسٹینڈ پر پہنچتے ہی بسیں چند لمحوں میں بھر جا رہی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹی جی ایس آر ٹی سی کی جانب سے 6 ہزار 431 خصوصی بسیں چلانے کے باوجود مسافروں کی پریشانی کم نہیں ہو پا رہی۔ بسوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کئی مسافر مجبوراً نجی گاڑیوں کا سہارا لے رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ کار پولنگ سروسز کے ذریعے اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ تہوار کے موقع پر زیادہ بسیں چلائی جانی چاہئیں تھیں تاکہ عوام کو اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بس اسٹینڈ پر موجود انتظامیہ صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہے، تاہم مسافروں کا ہجوم کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔