ایشیاء

بشریٰ بی بی خود اپنی زندگی کے تعلق سے بھی اندیشہ مند

جیل میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ خود ان کی زندگی بھی خطرہ میں ہے۔

اسلام آباد: جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اپنے شوہر کی سیفٹی کے تعلق سے اندیشوں کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے اور آلودہ غذا دی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
شیخ رشید کا فوری پتہ چلایا جائے، راولپنڈی پولیس کو عدالت کی ہدایت
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور

ہفتہ کے دن جیل میں صحافیوں سے غیررسمی بات چیت میں بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ خود ان کی زندگی بھی خطرہ میں ہے۔

دی اکسپریس ٹری بیون نے یہ اطلاع دی۔ 49سالہ بشریٰ بی بی جے الزام عائد کیا کہ 71سالہ عمران خان کو گندے ماحول میں رکھا گیا اور انہیں کھانے کے لئے آلودہ غذا دی جارہی ہے۔

اٹک جیل میں ملاقات کے دوران وہ رات بھر عمران خان کے بالوں سے جوئیں نکالتی رہیں۔ انہوں نے سیاسی قیدیوں سے غلط برتاؤ پر حکومت کو نشانہئ تنقید بنایا۔