ایشیاء

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنایا گیا: ہائیکورٹ
پاکستان کی ترقی کیلئے عمران خان کو5 سال جیل میں رکھنا ضروری : پاکستانی وزیر
رات کی تاریکی میں ہمارا خط ِ اعتماد چُرالیا گیا : پاکستان تحریک انصاف کا شکوہ
عمران خان، سیاسی مفاہمت میں بڑی رکاوٹ : نواز شریف
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور

سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل عثمان ریاض گل جبکہ راجا رضوان عباسی ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رضوان عباسی صاحب نے دلائل دینے ہیں، ریکارڈ ان کے پاس موجود نہیں ہے، جس پر جج نے عثمان ریاض گل سے استفسار کیا کہ آپ نے بھی تو دلائل دینے ہیں، اپنے فائنل کرلیں۔

عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میں اپنے دلائل کے لیے 10 سے 15 منٹ لوں گا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ایک بجے تک رضوان عباسی عدالت کے سامنے ہر حال میں اپنے دلائل دیں، ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل لازمی دیں۔

عدالت نے آج عدت نکاح میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔ بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا۔سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی وکلا عثمان گِل، شعیب شاہین، ظہیر عباس، نیاز اللہ نیازی جبکہ پراسیکیوٹر عدنان علی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر، شاندانہ گلزار سمیت پی ٹی آئی خواتین ورکرز سے کمرہ عدالت کھچا کھچ بھر گیا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے عثمان گِل کو ہدایت دی کہ دلائل مکمل کریں، جس پر وکیل نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ دلائل تو مکمل ہوچکے، رضوان عباسی نے دلائل دینے تھے۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ عثمان گِل نے صرف جواب الجواب دینا ہیں، دلائل مکمل ہیں۔

وکیل عثمان گِل نے کہا کہ عدت نکاح کیس کی شکایت تاخیر سے دائر کی گئی، اس سے قبل پرائیویٹ شکایت دائر کی گئی، وکیل تب بھی رضوان عباسی ہی تھے۔

عثمان ریاض گل کا کہنا تھا کہ عدالت کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ شکایت بہت دیر سے دائر ہوئی، پہلے مرحلے میں ایک انجان شخص نے شکایت دائر کی تھی، دوسرے مرحلے میں ایک ہی سبجیکٹ کے ساتھ شکایت دائر کی گئی۔

عثمان ریاض گل نےمؤقف اپنایا کہ عدالت نے دونوں شکایات میں شواہد کو دیکھنا ہیں، پانچ سال 11 ماہ شکایت درج نہیں کروائی، اتنا وقت کیا کرتے رہے؟ یہ کیس صرف اور صرف سیاسی طور پر نشانہ بنانے کے لیے دائر ہوا ہے۔

a3w
a3w