بنگال میں کسی بھی صورت میں سی اے اے نافذ نہیں ہوگا:ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ریاست کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور علاحدگی پسندی کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ممتا بنرجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کبھی بھی ریاست کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گی۔
کلکتہ: مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کابی جے پی استعمال کررہی ہے اس کے ساتھ ہی انہو ں نے کہا کہ بنگال میں کسی بھی صورت میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی ریاست کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور علاحدگی پسندی کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہے۔ممتا بنرجی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ کبھی بھی ریاست کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گی۔ممتا بنرجی نے کہاکہ جب بھی الیکشن قریب آتا ہے۔
بی جے پی سی اے اے اور این آر سی کو نافذ کرنے کی بات کرنے لگتی ہے۔ چوں کہ اس سال کے اواخر میں گجرات میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور ڈیڑھ سال بعد لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں اس لئے ایک بار پھر شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا مسئلہ اٹھایا جارہا ہے۔
کرشنا نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی فیصلہ کرے گی کہ کون شہری ہے اور کون نہیں؟ متوا سماج کے تمام افراد اس اس ملک کے شہری ہیں۔بنگلہ دیش سے آنے والی کمیونیٹی شمالی 24پرگنہ اور ندیا ضلع میں پھیلے ہوئے ہیں
انہوں نے کہاکہ بی جے پی ریاست کے شمالی حصوں میں راج بنشیوں اور گورکھوں کو بھڑکاکر کر مغربی بنگال میں علاحدگی پسندی کو ہوا دے رہی ہے۔ ہم کبھی بھی مغربی بنگال کی تقسیم کی اجازت نہیں دیں گے۔’
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔ بنرجی نے کہا کہ 2019 میں ملک کی سیاسی صورتحال مختلف تھی اور اب تبدیل ہوچکی ہے۔ 2019میں بی جے پی بہار، جھارکھنڈ اور دیگر کئی ریاستوں میں برسراقتدار تھی، لیکن اب، اس کی سیاسی موجودگی پورے ملک میں کم ہوگئی ہے۔
اب وہ کئی ریاستوں میں اقتدار میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا، ‘بی جے پی پہلے ہی کئی ریاستوں میں سنترپتی کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کر رہی ہے اور اپوزیشن لیڈروں کو بدنام کر کے گرفتار کر رہی ہے۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ بنگال میں متواسماج کو تمام حقوق حاصل ہیں، انہیں جائداد کا حق، لکشمی بھنڈار کی اسکیم کے فوائد انہیں مل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہ صرف جھوٹ پھیلایا جارہا ہے کہ متواج سماج شہری نہیں ہیں۔سی اے اے کے ذریعہ انہیں شہریت دی جائے گی۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ متوا، راج بنشی، دیگر رفیوجی اور ہم سب شہری ہیں۔ اگر آپ شہری نہیں ہیں تو میں بھی نہیں ہوں۔ مودی آپ کے ووٹ سے وزیر اعظم بنے۔اگر آپ کو ووٹ کا حق نہیں ہے تو وہ کیسے جیتے؟۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ میں متوا سماج سے کہہ رہی ہو ں کہ ہم آپ کی شہریت نہیں چھیننے دیں گے۔ میں اپنی جان دے دوں گی۔ آپ شہری ہیں۔ میں تمہیں کسی جگہ سے بے دخل نہیں ہونے دوں گی۔ میں گھر کو تباہ نہیں ہونے دوں گی۔ یہ ہمارا وعدہ ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم نے ایمس کو زمین دی ہے۔ کالج، یونیورسٹی، ململ تیرتھ ہم نے کیا ہے۔ بی جے پی صرف بڑی بڑی باتیں کرتی ہیں،سی پی آئی ایم اور کانگریس کے ان کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہاکہ میں تمام لوگوں اور تمام مذاہب کا احترام کرتی ہوں۔