مشرق وسطیٰ

بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار بابا کہہ دو! فلسطینی باپ کی بیٹی کی لاش سے لپٹ کر آہ و بکا نے دل دہلادیے

فلسطینی باپ کی بیٹی کی لاش سے لپٹ کر آہ و بکا نے دل دہلادیے، باپ بیٹی سے کہہ رہا تھا کہ بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار مجھے بابا کہہ دو۔

غزہ: فلسطینی باپ کی بیٹی کی لاش سے لپٹ کر آہ و بکا نے دل دہلادیے، باپ بیٹی سے کہہ رہا تھا کہ بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار مجھے بابا کہہ دو۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
اسرائیل بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے تمام فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرے: ترکیہ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
اسرائیل کے تیار کردہ اشیاء کا استعمال نہ کریں: مشتاق ملک

تفصیلات کے مطابق غزہ کے معصوم بچے اسرائیل کے وحشی پن کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، غزہ میں بچوں کے سروں سے والدین کا سایہ اٹھ رہا ہے اور ماں باپ کی گودیں اُجر رہی ہیں۔

گزشتہ روز بمباری کے شہدا میں شامل ایک بیٹی کا باپ لاش سے لپٹ کر دہائی دیتے ہوئے کہا بیٹا آنکھیں کھولو، ایک بار بابا کہہ دو۔

اسرائیلی بمباری میں شہید بچی کی ماں بھی لخت جگر کو سینے سے لگا کر روتی رہی، چھوٹی بیٹی کو الوداع کہتے ہوئے والدین غم سے نڈھال ہوگئے، بمباری سے محفوظ رہنے کیلئے بچی کی نماز جنازہ اسپتال میں ہی پڑھائی گئی۔

موت بانٹتے اسرائیلی طیاروں کی خوفناک بمباری نے بچوں پر خوف طاری کردیا ہے، ایک گھرپربمباری کے بعد ملبے تلے دبنے والاتین سالہ بچہ اسپتال میں تھر تھر کانپتارہا، خوفزدہ بچہ اپنے زخمی بھائی کے بہلانے پر بھی نہیں سنبھل سکا اور مسلسل کانپتارہا

دوسری جانب ترک میڈیا سے وابستہ صحافی نے المغازی کیمپ کے حملےمیں چاربچوں کو کھودیا، اسرائیلی بمباری سے اب تک چار ہزار فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں۔

a3w
a3w