حیدرآباد
ہائی ٹینشن وائر گرنے سے دو فٹ پاتھ پر رہنے والے جھلس کر ہلاک
پولیس کے مطابق دونوں افرادفٹ پاتھ پر رہائش پذیر تھے اور بارش و تیز آندھی کے دوران ہائی ٹینشن بجلی کے تار ٹوٹ کر ان پر آگرے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے ایل بی نگر کے چنٹل کنٹا علاقے میں ہائی ٹینشن وائر ٹوٹ کر گرنے کے نتیجے میں دو افراد کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دونوں افرادفٹ پاتھ پر رہائش پذیر تھے اور بارش و تیز آندھی کے دوران ہائی ٹینشن بجلی کے تار ٹوٹ کر ان پر آگرے۔
حادثہ کے وقت وہ فٹ پاتھ پر سورہے تھے۔ دونوں افراد بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرتے تھے اور فٹ پاتھ پر ہی رہتے تھے۔