حیدرآباد

حیدرآباد: نشہ میں دھت مسافر کو کیاب ڈرائیور س نے سبق سکھایا

ایک دلچسپ واقعہ شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک نشہ میں دھت مسافر کو کیب ڈرائیوروں نے سبق سکھایا۔اطلاعات کے مطابق، مذکورہ شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کیب بک کی۔

حیدرآباد: ایک دلچسپ واقعہ شہر حیدرآباد میں پیش آیا جہاں ایک نشہ میں دھت مسافر کو کیب ڈرائیوروں نے سبق سکھایا۔اطلاعات کے مطابق، مذکورہ شخص نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کیب بک کی۔

سفر کے دوران وہ مسافر ڈرائیور کو گالیاں دینے لگا اور اس کے ارکان خاندان کو بھی برے الفاظ سے پکارنے لگا۔ اس پر ڈرائیور ناراض ہو گیا اور اس کی بدزبانی کو ریکارڈ کر کے دوسرے ڈرائیوروں کو اطلاع دی۔

کیب ڈرائیور نے بعد ازاں گاڑی کو سڑک کے کنارے روک دیا گیا اور دیگر کیب ڈرائیور وہاں جمع ہو گئے۔ انہوں نے اس مسافر سے مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کو گالی دینے پر اس کے قدموں میں گر کر معافی مانگے۔

اگرچہ اس نے زبانی معافی مانگی لیکن ڈرائیوروں نے اصرار کیا کہ وہ پاؤں پکڑ کر ہی معافی مانگے۔

آخر کار نشہ میں دھت مسافر نے ڈرائیور کے قدموں میں گر کر معافی مانگی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔اس پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیوروں کو چاہیے تھا کہ وہ مسافر کو پولیس کے حوالے کر دیتے۔