حیدرآباد

دو پاسپورٹ رکھنے پر ملزم رامچندر بھارتی کے خلاف کیس درج

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے چار ارکان اسمبلی کے پوچنگ کیس کے اہم ملزم رام چندرا بھارتی پر دوپاس پورٹ رکھنے کے الزام میں ایس آئی ٹی کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

راجندر نگر پولیس اور ایس آئی ٹی کی شکایت پر رام چندر بھارتی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس آئی ٹی کی جانب سے جب رام چندر بھارتی کے لیاپ ٹاپ کا معائنہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ وہ دو مختلف نمبروں کے دوالگ الگ پاس پورٹ رکھتے ہیں۔

دوسری طرف ایس آئی ٹی کی جانب سے پوچنگ کیس کے ایک اور اہم ملزم نندا کمار کی اہلیہ چترا لیکھا اور دوست پرتاپ جو پیشہ سے وکالت کرتے ہیں، کو بھی نوٹس جاری کی گئی۔

آئی اے این ایس کے مطابق اے سی پی بی گنگادھر کی شکایت پر بنجارہ ہلز پولیس نے بھارتی کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ اے سی پی گنگا دھر، ایس آئی ٹی کے ایک رکن ہیں۔

ملزم بھارتی کے پاس، دو مختلف ناموں کے دو پاسپورٹ ہیں ایک پاسپورٹ خود اپنے نام شری رامچندرا سوامی جی کے نام سے ہے جبکہ دوسرا پاسپورٹ بھارت کمار شرما کے نام سے ہے۔