بھارت

ملک میں نفرت انگیز بیانات، بلڈوزر کے ذریعے ظلم، اور غیر قانونی کارروائیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ: جماعت اسلامی ہند

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر اور مرکزی سکریٹری شفیع مدنی نے جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ملک میں نفرت انگیز جرائم اور غیر قانونی بلڈوزر کارروائیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر اور مرکزی سکریٹری شفیع مدنی نے جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ملک میں نفرت انگیز جرائم اور غیر قانونی بلڈوزر کارروائیوں پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
جماعت اسلامی ملک پیٹ کے زیر اہتمام سیرت ایکسپو کا انعقاد: احمد بلعلہ و دیگر کا خطاب
عوام میں کے سی آر کی عزت ہنوز برقرار: کے ٹی آر
کتاب ’’جس دن چہرے روشن ہوں گے، جناب سید عبدالباسط انور۔۔ حیات و خدمات‘‘ کا رسم اجرا
کانگریس پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام: کے کویتا
جماعت اسلامی ہند چارمینار کی جانب سےدو روزہ روزگار میلہ

پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ملک میں نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور کچھ عناصر جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ ملک میں بدامنی پھیل سکے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سماج دشمن عناصر پولیس اور سیاسی سرپرستوں کی حمایت سے بے خوف ہوکر جرائم انجام دے رہے ہیں اور انہیں عدالت یا گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہے۔

پروفیسر سلیم نے بلڈوزر کے ذریعے املاک کی مسماری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل غیر قانونی ہے اور خاص طور پر مذہبی اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے مکانات کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے اس غیر قانونی عمل پر روک لگانے کے اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ سپریم کورٹ اس مسئلے پر ملک بھر میں رہنما خطوط جاری کرے گا۔

شفیع مدنی نے آسام کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 28 بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو غیر ملکی قرار دے کر ٹرانزٹ کیمپوں میں بھیج دیا گیا ہے، جو ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم کمیونٹی، خاص طور پر ‘میان بنگالی مسلمانوں’ کو غیر مناسب طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے فوری رہائی اور ‘فارنر ٹریبونل’ کے فیصلے پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے اور متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

a3w
a3w