شمالی بھارت

گیان واپی کو مسجد کہنا بدبختی: یوگی آدتیہ ناتھ

چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے دن کہا کہ گیان واپی کو مسجد کہنا ”بدبختانہ“ ہے۔ انہوں نے گیان واپی کو ”بھگوان وشواناتھ کا مجسم“ قراردیا۔

گورکھپور(یوپی): چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے دن کہا کہ گیان واپی کو مسجد کہنا ”بدبختانہ“ ہے۔ انہوں نے گیان واپی کو ”بھگوان وشواناتھ کا مجسم“ قراردیا۔

متعلقہ خبریں
گیان واپی سروے کیس کی 18 ستمبر کو آئندہ سماعت
کانگریس نے توہین کیلئے ہندو دہشت گردی کا لفظ دیا: یوگی
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل
ہندو لوگ صرف 3 مقامات مانگ رہے ہیں:یوگی
اب گیان واپی مسجدکے وضوخانہ کے سروے کا مطالبہ

انہوں نے دین دیال اُپادھیائے گورکھپور یونیورسٹی میں ایک بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے۔ انہوں نے کاشی اور گیان واپی کی روحانی اہمیت بھی اجاگر کی۔ یوگی نے کہا کہ بدبختی کی بات ہے کہ بعض لوگ گیان واپی کو مسجد کہتے ہیں جبکہ وہ بھگوان وشواناتھ کا مجسم ہے۔

گیان واپی مسئلہ پر عرصہ سے قانونی لڑائی جاری ہے۔ ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ گیان واپی مسجد پہلے سے موجود مندر کے ملبہ پر بنی ہے جبکہ مسلم فریق کو اس سے اختلاف ہے۔ سماج وادی پارٹی نے چیف منسٹر کو ان کے ریمارکس کے لئے نشانہ ئ تنقید بنایا جبکہ بی جے پی اور ایودھیا کے بعض سادھو سنتوں نے ان کی تائید کی۔

چیف منسٹر یوپی کے بیان پر اپنے ردعمل میں سماج وادی پارٹی ترجمان عباس حیدر نے پی ٹی آئی سے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ عدالت کا احترام نہیں کرتے۔ معاملہ عدالت میں ہے۔ بدبختی کی بات ہے کہ دستور پر حلف لینے والا چیف منسٹرعدالت کا احترام کرتا دکھائی نہیں دیتا۔

اپنے سیاسی مفادات ِ حاصلہ کے لئے وہ سماج میں پھوٹ ڈال رہا ہے۔ اترپردیش بی جے پی کے ترجمان منیش شکلا نے پی ٹی آئی سے کہا کہ تاریخی‘ آثارِ قدیمہ اور روحانی ثبوت سے واضح اشارہ ملتا ہہے کہ گیان واپی مندر ہے۔ ایودھیا کے ہنومان گڑھی مندر کے مہنت راجو داس نے کہا کہ بدبخت لوگ ہی گیان واپی کو مسجد کہتے ہیں۔

وہ جگہ ازخود وشواناتھ ہے اور کاشی وشواناتھ کا مندر ہے۔ ہمارا مسلسل کہنا ہے کہ وہ مندر ہے‘ صرف احمق لوگ ہی اسے مسجد کہتے ہیں۔ آئی اے این ایس کے بموجب یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ”دُربھاگیہ سے گیان واپی کو لوگ دوسرے شبدوں میں مسجد کہتے ہیں لیکن وہ گیان واپی ساکشات وشواناتھ جی ہے“۔ انہوں نے آدی شنکرآچاریہ کے تعلق سے ہندو دیومالا کی ایک کہانی کا حوالہ دیا۔

a3w
a3w